• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سفارتی سطح پر تناؤ بھارت کی فائدہ اٹھانے کی کوششیں

اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)پاک افغان سفارتی سطح پر تناؤ ، بھارت کی فائدہ اٹھانے کی کوششیں،بھارت کی جانب سے کینسر کی ادویات اور ویکسین کی بڑی کھیپ جلد ہی کابل بھیجی جائے گی ، افغان وزیر صحت کا پانچ روزہ دورہ مکمل ، نئی دہلی میں روایتی طب سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تناؤ اور عارضی کشیدگی کا بھارت بھرپور انداز میں فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس کی یہ کوشش بھی ہے کہ ایسے اقدامات کا اعلان کیا جائے کہ وہ افغان عوام میں کسی طور بھی بھارت کے لیے ہمدردی کا جذبہ پیدا کر سکیں اب بھارت کی جانب سے کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا افغان شہریوں کے لیے ادویات ویکسین اور جدید طبی آلات کی طویل المدتی فراہمی کا اعلان کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید