اسلام آباد( رانا غلام قادر )سوشل میڈیا پر سندھ کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) کی تقرری سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ثابت ہوا ہے۔وائرل نوٹیفکیشن میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ مقرر کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے اسے جعلی قرار دیدیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے سربراہ کی تقرری کے معاملے پر تاحال مشاورت جاری ہے اور ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کیلئے 3 سینئر پولیس افسران کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔ جاوید عالم اوڈھو، امیر شیخ اور آزاد خان کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔