کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر9“: قانون کیساتھ سوداگری ممکن ہوپائیگی؟نئی قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کے سنسنی سے ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی نئی قسط میں ناظرین دیکھیں گے کہ کامران قانون کے ساتھ سوداگری میں کامیاب ہو پائے گا یا اُس کی چالیں خود اس کیلئے وبالِ جان بن جائیں گی؟۔ اور کمپیوٹر ڈرائیو میں محفوظ ظلم اور حساس شواہد آخرکار کرن تک کیسے پہنچیں گے؟۔