• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل سے قبل کابینہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل سے قبل کا بینہ کمیٹی برائے نجکاری کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میںاجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈارنےزور دیا کہ نجکاری کے عمل میں حکومت کی وضع کردہ پالیسیوں اورشفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں خزانہ ،بجلی،تجارت کے وزراء ، وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی سیکریٹریزنے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری سے قبل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے اختیار کئے گئے تمام عمل کا تفصیلی جائزہ لیا پی سی بورڈ کی سفارشات پر غور کیا اور وفاقی کابینہ کے مزید غور کے لیے اس کی توثیق کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حکومت کی طرف سے وضع کردہ پالیسیوں قوانین اور طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنے اور نجکاری کے بہترین بین الاقوامی طریقوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید