• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی سی سی نے انٹر کی سطح پر سبجیکٹ گروپس کے خاتمے کی تجویز دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے (IBCC) نے انٹرمیڈیٹ کی سطح پر انجینئرنگ، میڈیکل اور سائنس جنرل جیسے سبجیکٹ گروپس کے خاتمے کی تجویز دیدی ہے اس سلسلے میں منگل کو تعلیم سے وابستہ تمام متعلقہ فریقین کے اشتراک سے آئی بی سی سی سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (SSC) اور ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (HSSC) کی سطح پر مضامین کے گروپس سے متعلق درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر IBCC ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کی، جنہوں نے شرکاء کو طلبہ کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا، بالخصوص اُن طلبہ کے مسائل جنہوں نے سائنس کے زیادہ تر مضامین پاس کیے ہوتے ہیں مگر انہیں ہیومینٹیز گروپ کے تحت ایکویلنس جاری کی جاتی ہے۔ اجلاس میں موجودہ سبجیکٹ گروپ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طلبہ کی تعلیمی نقل و حرکت اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے تناظر میں اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید