• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بار کے انتخابات کو لیکر نیا تنازع کھڑا، چیف الیکشن کمشنر مستعفی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی بار کے الیکشن کو لیکر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ چیف الیکشن کمشنر کراچی بار حق نواز تالپور ایڈووکیٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے اپنا استعفی کراچی بار کو بھجوا دیا۔ کراچی بار کو لکھے گئے خط میں حق نواز تالپور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 21 دسمبر کو بطور چیف الیکشن کمشنر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر تمام امیدواروں کے ساتھ اجلاس میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، آزاد اور شفاف انتخابات کے لئے دو سو سے زائد غیر جانبدار پولنگ اسٹاف درکار ہوگا، امیدواروں سے مشاورت کے بعد 17 جنوری کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا، کچھ امیدواروں نے ابتدائی طور پر اتفاق رائے کے بعد سیاسی مفادات کے تحت معاملات کو متنازع بنایا۔
اہم خبریں سے مزید