اسلام آباد ( عاطف شیرازی) تین سال سے زائد تاخیر کےبعد سوئی سدرن گیس کمپنی کا نیا 11 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔بورڈ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے دو سابق ایم ڈی بھی شامل ہیں ،اپٹما سے تعلق رکھنے والے آصف انعام بورڈ کے نئے چئیرمین ہو سکتے ہیں، ایس ایس جی سی شئیر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس گزشتہ روز ہواجس کےمطابق سابق ایم ڈی زہیر صدیقی ، اپٹما کے عہدیدار آصف انعام، سابق جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم سائرہ نجیب احمد، عثمان احمد چوہدری، محمد داود بزائی، محمد اکرم، محمدریحان ہاشمی، محمد علی خان، سابق ایم ڈی خالد رحمان، سلیمٰی فیراستا اور نوید ملک کو تین سالہ مدت کےلیے بورڈ کے نئے ڈائریکٹرز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔