• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور غفلت، 7 ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کو سزائیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد ہوا۔کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور غفلت میں ملوث 7 افسران واہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں۔انسپکٹر فخر عباس کو غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی اور بھتہ خوری کے الزامات پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔کانسٹیبل غلام مصطفیٰ کو غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی اور بھتہ خوری پر برطرف کر دیا گیا۔اے ایس آئی احسن مسکین کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر سے رقم لینے کے الزام میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔انسپکٹر فہد اقبال کو اسلام آباد ائرپورٹ پر غیر قانونی امیگریشن کلیئرنس کے الزام میں 2 سال کے لیے ترقی روکنے کی سزا دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید