سڈنی (اے ایف پی) سڈنی بیچ حملے کے بعد آسٹریلیا کا اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت ،آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کو جلد از جلد آسٹریلیا کے دورے کی باضابطہ دعوت دے گی، یہ فیصلہ سڈنی کے بونڈ ائی بیچ پر حنوکہ تقریب کے دوران یہودی برادری کو نشانہ بنانے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے اور جسے حکام نے یہود مخالف دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔