دلہے کی کتے کے ساتھ انٹری کی ویڈیو وائرل

December 05, 2022

شادی میں انٹری کیلئے دلہے نے بائیک پر اپنے کتے کو بھی بٹھا لیا۔

اپنی شادی کو منفرد بنانے کیلئے لوگ مختلف قسم کے کام کرتے نظر آتے ہیں کوئی اسپورٹس کار پر انٹری دیتا نظر آتا ہے تو کوئی ہیوی بائیک پر تو کوئی کسی گھوڑے یا اور کسی جانور پر انٹری کرکے اسے یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہے کو اپنی شادی کی تقریب میں انٹری کیلئے بائیک پر اپنے پالتو کتے کے ساتھ ہال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔