پاکستان کی گیس کمپنیاں نقصانات پر قابو پانے میں ناکام

December 06, 2022

اسلام آباد (این این آئی)تیل اور گیس کی بین الاقوامی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور اس کے نتیجے میں دو ضروری اشیا کا درآمدی بل بڑھنے کے باوجود دونوں گیس کمپنیاں حکومت کی طرف سے منظور شدہ ریگولیٹری اہداف کے حوالے سے سسٹم کے نقصانات پر قابو پانے میں ناکام رہیں۔

گزشتہ تین سال کے دوران سوئی سدرن کا خسارہ معمولی اضافے کے ساتھ 17.2فیصد کی سطح پر برقرار رہا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جاری کردہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں (2019-2022) کے دوران سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیز اوگراکی طرف سے مقرر کردہ اور وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ نقصان میں کمی کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔