ڈیرہ اسماعیل خان میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

December 06, 2022

پشاور (جنگ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد عباسی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمود جان بیٹنی،ای پی آئی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عرفان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونی کیشن سپورٹ آفیسر تسکین عباس،این سٹاپ آفیسرزاور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ ڈاکٹر محمود جان بیٹنی نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے3لاکھ36ہزار776بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے جسکے حصول کیلئے 2375 فکسڈ و موبائل تجربہ کار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اے ڈی سی (ایف اینڈ پی)ارشد عباسی نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔