ڈاکٹر طاہر القادری کا 25 مراکز علم قائم کرنے کا اعلان

December 06, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قوم کو تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔ تعلیمی انقلاب کے لئے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ،انہوں نےکہا ہے کہ فکری و ذہنی انتشار سے نجات کے لئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہوگا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مراکز علم کے نصاب کے لیے تعلیمی ماہرین و مذہبی سکالرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور،بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم،رانا ادریس،رانا فاروق، سعید رضا بغدادی، نوراللہ صدیقی،علامہ مرتضیٰ علوی،انیلا الیاس،ام حبیبہ اسماعیل،علامہ حسن جماعتی و دیگر نے شرکت کی۔