عمران خان سے ڈاکٹر فوزیہ رانا کی ملاقات

December 06, 2022

لاہور(پ ر)زمان پارک میں عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال کی ابتدائی ٹیم کی رکن ڈاکٹرفوزیہ رانا نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد ڈاکٹرفوزیہ رانا نے کہا کہ عمران خان پہلے سے بہتر ہیں اور ان کے زخم ٹھیک ہورہے ہیں عمران خان نے انہیں دوبارہ شوکت خانم ہسپتال میں کام کرنے کی آفر بھی کی ہے۔، ڈاکٹرفوزیہ رانا کا کہنا تھاکہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ جلد مکمل صحت یاب جائیں گے۔