یو اے ای کے صدر کی ایک روز میں 3 ممالک کے سربراہوں سے ملاقات

December 06, 2022

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی مضبوط خارجہ پالیسی قابل تعریف قرار

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ایک ہی روز اسرائیلی صدر، افغان وزیر اور قطر ی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔

غیرملکی سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی اس حوالے سے تعریف کی جارہی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے پیر کو ابوظہبی میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور قطر میں افغان وزیر سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق یو اے ای کے صدر اور افغان وزیر کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے سیاسی تجزیہ کار حسن سجوانی نے شیخ محمد بن زید النہیان نے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ علاقائی استحکام، امن اور خوشحالی ہمیشہ متحدہ عرب امارات کے اہم مقاصد ہیں۔

حسن سجوانی نے لکھا کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں صدر شیخ محمد بن زید نے بہترین قیادت کے ساتھ دنیا کو دکھا دیا کہ یہ عظیم مقاصد کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

برطانوی صحافی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ مضبوط عمل اور مثبت خارجہ پالیسی ہے۔

نیویارک میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر اسلام محمد نے لکھا کہ عربوں کو ایک اتحاد میں واپس آنا چاہیے کیونکہ ہم کافی عرصے ایک ہاتھ کی طرح رہے ہیں اور ہم کسی بھی معاملے میں مختلف نہیں تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ شیخ محمد بن زید کی طرف سے امن کی طرف یہ ایک شاندار آغاز اور پہل ہے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں، ان کی دور اندیش پالیسیوں کو مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں سراہا جاتا ہے۔