بولنگ اسٹائل کاپی کرنیوالے بچے نے خوشدل شاہ کو اپنا دیوانہ بنا لیا

December 06, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ نے معروف کرکٹرز کے بولنگ اسٹائل کی کاپی کرتے بچے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ قومی کرکٹر شاداب خان، یاسر شاہ، عماد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور سابق کرکٹر سعید اجمل کے بولنگ اسٹائل میں گیند کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بچہ افغانستان کے دو مشہور اسپنرز راشد خان اور مجیب الرحمٰن کی بولنگ کی نقل بھی کرتا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈرسن کے اسٹائل کو بھی کاپی کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ خوشدل شاہ نے لکھا کہ کیا خوبصورت انداز میں بچہ بولرز کی نقل اتار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے افغان بولر مجیب الرحمٰن اور عماد وسیم کی نقل سب سے زیادہ اچھی لگی۔

خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں اس بچے کو پورے 100 مارکس دیتا ہوں اور نسیم شاہ کی نقل بھی ٹاپ تھری میں آتی ہے۔

قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے شاداب خان سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا خیال ہے؟