ایشین گیمز والی بال کیلئے پلان تیار

December 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئے پلان منظوری کی خاطر پی ایس بی کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال چین میں ہونے والے ایشین گیمز سے قبل اپنی قومی سنیئر ٹیم کا دو ماہ کا تربیتی کیمپ ایران میں لگائے گے جہاں ایران کی ٹیم کے علاوہ وہاں کے کلبوں کے ساتھ میچز کھیلے گے۔ 15 دسمبر سے سیالکوٹ میں انڈر 16 اور انڈر 18 کیمپ لگایا جائے گا، پاکستان اگلے سال جون میں تاشقند میں ایشین انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں بھی حصہ لے گی۔