کراچی پیپلزپارٹی کا گڑھ اور ضلع سینٹرل قلعہ ہے، وقار مہدی

December 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنان نے ضلع وسطی کے صدر سینیٹر سید مسرور احسن کی سرپرستی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جلسے سے مہمانِ خصوصی سینیٹر و جنرل سکریٹری پی پی پی سندھ وقار مہدی،انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی کراچی ڈویژن و منسٹر آفوُویمن ڈیولپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے خطاب کیا، سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ آج ثابت ہوگیا کراچی قائدعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا شہر ہے، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی نے واضح کردیا کہ عوام پی پی پی کیساتھ ہیں، انہوں نے کہاکہ کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ اور ضلع سینٹرل قلعہ ہے، ملک کا مستقبل بلاول بھٹو کے ہاتھ میں ہے اورو ہی آئندہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، پیپلزپارٹی وفاق پاکستان میں اتحاد و تنظیم کی ضمانت ہے، شہلا رضا و دیگر مقررین نے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹونے عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا، سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹونے قادیانیوں کوغیرمسلم قرار دیا، ایٹمی قوت اورعالم اسلام کومتحدکرنے کی جدوجہد جاری رکھی،عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیربھٹونے پی پی پی کے مشن،وژن کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا۔