استعماری قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، علامہ شبیر میثمی

December 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان سنگین سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور امن و امان کی صورتحال سے دوچار ہے جبکہ پاکستان کے خلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں ، تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہم مل بیٹھ کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے نجات دلا کر ایک بار پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی ۔