کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرکی بڑی مویشی منڈیوں پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر مویشی منڈی کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور مؤثر گشت ،مویشی منڈیوں کے اطراف مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔