محمد حسین محنتی کی اہلیہ کا انتقال، نمازجنازہ میں معززین کی شرکت

December 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کی اہلیہ70سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ جامع مسجد بنوری ٹاون میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ محمد حسین محنتی نے پڑھائی بعد ازاں انہیں میوہ شاہ میں سپردخاک کیا گیا،نمازجنازہ میں مرکزی،صوبائی ومقامی رہنماوں کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی،علمی ادبی شخصیات، تاجر رہنماوں، برادر تنظیمات، اور اندرون سندھ سے احباب سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ،دریں اثناءامیرجماعت اسلامی سراج الحق،جنرل سیکرٹری امیرالعظیم،نائب امراءلیاقت بلوچ اوردیگر نے محمد حسین محنتی سے اہلیہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔