موٹر وے کرپشن کیس، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری اور بینک منیجر تفتیشی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے

December 07, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد ،سکھر موٹر وے کی تعمیر میں دو ارب روپے سے زائد کی کرپشنکے الزام میں گرفتار اسسٹنٹ کمشنر و لینڈ ایکوزیشن مٹیاری منصور عباسی اور بینک منیجر تابش شاہ کو انسداد رشوت ستانی کی خصوصی صوبائی عدالت برائے حیدرآباد نے اینٹی کرپشن افسران کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی درخواست پر مزید 7 روز کے لئے تفتیشی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے، عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی کی جانب سے دوران تفتیش تشدد کی شکایات پر ان کا میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا ہے، واضح رہے کہ عدالت نے 29 نومبر کو دونوں ملزمان کو 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کیا تھا، ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر منگل کو انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔