• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان پاک فوج کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ

اسلام آباد (طاہر خلیل)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک تفصیلی اور خصوصی انٹرایکٹو نشست میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، ڈیجیٹل میڈیا کے ابھرتے ہوئے چیلنجز اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے طالبات کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے۔براہِ راست سوال و جواب کے اس سیشن نے شرکاء کو قومی امور اور دفاعی حکمتِ عملی سے متعلق زمینی حقائق جاننے کا بھرپور موقع فراہم کیا جس سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے متعدد ابہام، شکوک و شبہات اور غلط فہمیاں دور ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید