اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ تحریک نےعوامی رابطہ مہم کا فیصلہ کیا ہے، 4 اکتوبر کو ہری پور صوبہ ہزارہ کنونشن جبکہ 11 اکتوبر کو بٹگرام اور 18 اکتوبر کو کراچی میں کنونشن منعقد ہوگا۔