کراچی (اسد ابن حسن) کراچی ایئرپورٹ سے باکو آذربائجان جانے والی خاتون ردا فاطمہ کے سامان سے 12انڈین پاسپورٹ اور 7پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں درج ایف آئی آر نمبر 247/26 جو سب انسپیکٹر محمد آفتاب نے درج کی اس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اے ایس ایف حکام نے اسکیننگ کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کیا۔