نئے تعمیراتی تصورات اپنا کربلند عمارتیں تعمیر کی جا ئیں، سیکرٹری ہا ؤسنگ

December 07, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات افتخار علی شلوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جدت اپنانے کی ضرورت ہے ۔ نئے تعمیراتی تصورات کو اپنایا جا ئے۔بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جا ئیں۔ اسلا م آ باد کے سیکٹر جی سکس اور ایف سکس وغیرہ کے سرکاری کوراٹرز کی جگہ بھی ملٹی سٹوری اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ اسلام آ باد میں ملک کی بلند ترین بلڈنگ بھی بنا نے کی تجویز ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد چیمبرکے تعاون سے پہلی بین الا قوامی ہاؤسنگ ایکسپو8دسمبر سے 10دسمبر تک جناح کنونشن سنٹر اسلام آ باد میں منعقد کی جا ئے گی۔