راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پنجاب میں تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کیلئے 40ارب روپے کے پیکج میں سے983ملین روپے ضلع راولپنڈی کو فراہم کئے گئےہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ذرائع کے مطابق 247سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔152سکولوں میں باؤنڈری وال،126 تعلیمی اداروں میں سولرائزیشن کی گئی۔201نئے کمرے تعمیر کئے گے ہیں۔