• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں 159افراد کے پوسٹ مارٹم

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) گزشتہ سال ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں 159افراد کے پوسٹ مارٹم کئے گئے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق ان میں قتل ،خودکشی ،ٹریفک حادثات وغیرہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پوسٹ مارٹم شامل ہیں ،جب کہ گزشتہ برس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی میں ایک سو 75لاوارث ڈیڈ باڈیاں لائی گئیں ،جن میں ایک سو کے قریب میتوں کی شناخت فنگر پرنٹ لے کر نادراکے ذریعے ممکن ہوئی جنہیں تصدیق کے بعد ان کے ورثاکے حوالے کردیاگیا،جب کہ شناخت نہ ہونے والے 70افراد کی میتوں کوادارہ اللہ توکل برائے لاوارث میتیں کے ذریعے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید