• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران سماعت ملزم سے سازبازکرنے والے مدعی کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دوران سماعت ملزم سے سازبازکرنے والے مدعی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ دھمیال کوسب انسپکٹر محمد فیاض نے بتایاکہ عبدالاحد نے 3اگست 2024کو ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ اس کے چھوٹے بھائی محمد اویس اپنے دوست وقاص کے پاس گلی میں کھڑا تھا کہ علی ممتاز نے میرے بھائی محمد اویس کا ہاتھ پکڑ کر زبردستی اپنے گھر کی بیٹھک میں لے جانے کی کوشش کی، بعدازاں دوران سماعت مدعی مقدمہ نے ملزم سے ساز باز کرکے عدالت میں اپنے مؤقف مندرجہ ایف آئی آر سے منحرف ہوکر ملزم کو مقدمہ سے بری کروایا مدعی مقدمہ عبدالاحد یہ فعل اینٹی ریپ ٹرائیل 22.2B2021ایکٹ کے تحت ارتکاب جرم ہے۔
اسلام آباد سے مزید