• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،ایک سال میں 13لاکھ 86ہزار887شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) گزشتہ سال ضلع راولپنڈی میں 13لاکھ 86ہزار887شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ سال 4لاکھ 34ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لر نر پرمٹ بنائے گئے جبکہ ریکارڈ2لاکھ 44ہزار825نئے ڈرائیونگ لائسنس اور3ہزار932انٹر نیشنل لائسنس جاری کیے گئے، گزشتہ سال61ہزار535شہریوں نے لائسنسوں کی تجدید،6ہزار174شہریوںنےاپنےڈرائیونگ لائسنس کی توثیق کروائی اور ایک ہزار 884نے ڈوپلیکیٹ لائسنس حاصل کئےجبکہ 6لاکھ30ہزار سے زائد شہریوں کومختلف نوعیت کی دیگر لائسنسنگ سروسزبھی فراہم کی گئیں، اس حوالے سےچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال صوبہ بھر میں 50لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لو ڈکیے۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کے پیش نظر ڈی ایل آئی ایم ایس ویب سائٹ پر آن لائن نئے لرنرپرمٹ، لائسنس کی تجدید سمیت دیگرلائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید