غیر قانونی ہاسٹلوں کے خلاف کارروائی ، 20 وارڈنز گرفتار

December 07, 2022

پشاور( وقائع نگار) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دانش آباد اور اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ہاسٹلو ں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ہاسٹلز وارڈنز کوگرفتار لیا ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی نے دانش آباد اور اکیڈمی ٹا ؤن میں رہائشی علاقوں میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا جس میں الفتح گرلز ہاسٹل ٹو‘ مون گرلز ہاسٹل ‘صوبائی ہاسٹل فار بوائز‘ حنا گرلز ہاسٹل ‘چترالی بوائزگرلز ہاسٹل ‘ویسٹرن ہاسٹل ‘ ضیاء ہاسٹل‘ آفریدی ہاسٹل اور دیگر ہاسٹلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران 20 ہاسٹل وارڈنز کو گرفتارکرلیا جبکہ ان ہاسٹلوں کے کچن میںگندگی پر شدیدبرہمی کا اظہارکیاگیا۔