عوامی سہولتوں کیلئے پبلک فیسلی ٹیشن کمیٹیاں قائم کر دیں، کامل علی آغا

December 07, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ فیسلی ٹیشن کمیٹیز پنجاب سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب بھر میں سرکاری اداروں میں عوام کو سہولتیں دلوانے کیلئے پبلک فیسلی ٹیشن کمیٹیوں کا قیام کردیا ہے اس سلسلہ میں سینیٹر کامل علی آغا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جنہوں نے ذمہ داری سنبھالتے ہی اس سلسلہ میں کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانا شروع کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کا ویژن ہے کہ وہ عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں ۔