نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، عمران مسعود

December 07, 2022

لاہور(پ ر)چیئرمین ایجوکیشن ٹاسک فورس میاں عمران مسعودنے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل جائز ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ’’پپیرا ایکٹ اینڈ ایجوکیشن پالیسی ‘‘کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کاشف ادیب، پروفیسر امجدعلی خان ،وسیم انور چوہدری کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔