مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 منگل بازار کے قریب مبینہ پولیس نے مقابلے میں ملزم عمر فاروق کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، ساتھی فرار ہوگیا، ڈیفنس فیز ٹو گلر نمبر 23کے قریب نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اعجاز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، ساتھی فرار ہوگیا ، بلدیہ قائم خانی کالونی قبرستان کے قریب پولیس نے مبنیہ مقابلے کے بعد 28سالہ نصیب لعل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، ساتھی فرار ہوگیا، رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی میں اور نگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث سیف اللہ کو گرفتار کر لیا،ایس آئی یو /سی آئی اے پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران ڈ کیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملو ث 5ملزمان کوگرفتار کر کےاسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا ۔