شہباز گل دمہ کے باعث سروسز اسپتال داخل، نواز شریف والے کمرے میں زیر علاج حالت تسلی بخش

December 08, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دمہ کی تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال کے میڈیکل یونٹ ٹو میں داخل کر دیا گیا ہے، شہباز گل سابق وزیر اعظم نواز شریف والے کمرے میں زیر علاج ہیں جہاں وارڈ کے اطراف میں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں وی آئی پی بلاک میں غیر متعلقہ افراد کا داخل بند ہے ڈاکٹروں نے شہباز گل کا معائنہ کیا اور مزید کچھ ٹیسٹ کروانے کو کہا ہے۔