لاہور(مقصود اعوان نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مجوزہ ابتدائی شیڈول تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھیج دیا ہےلوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کا چناؤ 14 دسمبر کو ہوگا اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مجوزہ شیڈول کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری عمارات کی فراہمی،سیکورٹی اور دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔