کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ڈگری میں آر او واٹر پلانٹ کا غیر قانونی کنکشن پکڑ لیا،ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میرپورخاص نے ڈگری میں مبینہ طور پر غیر قانونی کنڈا کنکشن کے ذریعے بجلی استعمال کرنے پر محمد خالد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 13/2026( اے سی سی )درج کرلی۔