اسلام آباد (عاصم جاوید) جسٹس شاہ رخ ارجمند کا نیا ریکارڈ، ستمبر میں471 مقدمات نمٹا دئیے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک ماہ میں1894مقدمات کے فیصلے، جسٹس ایاز شوکت 234، جسٹس انعام امین نے 187 کیسز نمٹائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم ستمبر سے 30 ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 1894 مقدمات کے فیصلے کئے، سنگل بنچز نے 1664 جبکہ ڈویژن بنچز نے 230 کیسز نمٹائے۔