• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، بینک سے رقم لیکر نکلنے والا انجینئر ڈکیتی مزاحمت پر قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں موٹرسائیکل سوار ٖڈاکووں نے بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے جیپ میں سوار سافٹ وئیر انجینئر کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزمان نے گاڑی رکوانے کی کوشش کی، نہ روکنے پر گردن پرگولی مار دی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول غیر شادی شدہ تھا، گھر میں اے سی لگا رہا تھا، الیکٹریشن کو بتا کر گیا کہ بینک سے آرہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں واقع دی میڈی کال اسپتال میں لینڈ کروزر جیپ نمبر BK8767سوار صبیح صدیقی ولد جاوید صدیقی نامی شخص شدید زخمی حالت میں پہنچا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس، کرائم سین یونٹ و دیگر متعلقہ ادارے اسپتال پہنچ گئے۔
اہم خبریں سے مزید