کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی جیل میں قیدیوں کو جبری مراعات اور بھتہ وصولی کے بڑے سسٹم کا انکشاف سامنے آیا ہے اس حوالے سے آئی جی جیل سندھ کا کہنا ہے کہ رضوان میمن کے پرائیویٹ نیٹ ورک کا سراغ ملا ہے، کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق میمن برادری کے حوالہ ہنڈی، چیک باؤنس اور پراپرٹی کے تنازعات میں گرفتار افراد کو خصوصی ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ جس کیلئے رضوان میمن کراچی کے بڑے سسٹم سے منسلک ہے جو ملزمان سے جوڑ توڑ میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ ایف آئی اے، سائبر کرائمز کراچی پولیس یا دیگر اداروں کے مختلف کیسز میں گرفتار باعزت کاروباری شخصیات کو 10 لاکھ سے 25 لاکھ روپے کے عوض بی کلاس دلائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں میمن برادری کے ماضی میں گرفتار ملزمان کو سہولتوں کے حوالے دیئے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے قطعی طور لاعلمی ظاہر کی تاہم اگلے دن انہوں نے ابتدائی تحقیقات میں ایسے سسٹم کی موجودگی اور ان کا سراغ لگانے کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قانونی کاروائی کیلئے ہدایات دے دی ہیں اور ایسے عناصر کے قلا قمع کرنے کیا جائے گا۔