آبادی میں ہوشربا اضافہ ماحولیاتی تباہی کی بڑی وجہ، مقررین

December 08, 2022

لاہور(محمد صابر اعوان )آبادی میں ہوشربا اضافہ ماحولیاتی تباہیوں اور سموگ کی بنیادی وجوہات میں سب سے اہم ہےخواتین،بچے اور 60سال سے زائد عمر کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان میں تقریباً 33 ملین لوگ براہ راست متاثر ہوئے جو مجموعی آبادی کا سولہ فیصد ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن ضروری ہے یہ بات بدھ کو پاکستان پاپولیشن کونسل اور یو این ایف پی اے کے اشتراک سے منعقدہ سول سوسائٹی آرگنائزیشن اور میڈیا کولیشن کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی پاپولیشن کونسل کے سینئر ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر علی میر پروجیکٹ ڈائریکٹر سامیہ علی شاہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سینئر نائب صدر سلیم شاہد و دیگر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث ترقی یافتہ ممالک ہیں ، جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جن کی آبادی کم ہے ۔ تاہم اس کے تباہ کن اثرات سے پاکستان سمیت زیادہ آبادی والے ممالک براہ راست متاثر ہورہے ہیں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 1991 سے 2016 کے درمیان درجہ حرارت میں اوسطاً 0.5 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث معمول سے زیادہ بارشیں ، قحط سالی اور دیگر غیر معمولی مشکلات درپیش ہیں ،مقررین نے کہا کہ حالیہ سیلابی آفات سے غیر معمولی متاثرہ آبادی میں خوراک ، پینے کے صاف پانی ، صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج رہا اور اکثریت شدید مشکلات سے دوچار رہی پاکستان میں متاثر 33 ملین آبادی آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی کے مساوی ہے14 لاکھ خواتین کے اوسطاً پانچ اور پانچ سے زائد بچے ہیں38 فیصد متاثرہ افراد اب بھی گھروں سے باہر ہیں۔