تنظیم المدارس اہلسنت کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات آج ہوگی

December 08, 2022

کوئٹہ(پ ر) صوبائی ناظم تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان مفتی محمد جان قاسمی کے اعلامیہ کے مطابق آج 8دسمبر جمعرات کوصبح 9بجے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات جامعہ غوثیہ رضویہ انوار باہو وحدت کالونی کوئٹہ میں منعقد ہوگی ،جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی لاہور، ناظم اعلیٰ سندھ صاحبزادہ علامہ محمد ریحان امجدنعمانی کراچی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ مختار احمد حبیبی، مفتی محمد صدیق قادری ، مولانا محمد عباس قادری ،علامہ عبدالراشد قادری، صاحبزادہ سعداللہ باروزئی ،مولانا در محمد، پروفیسر مولانا صالح محمد لانگو و دیگر علماء شرکت کریں گے ۔