• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کوئٹہ نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جامعہ بلوچستان نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن انٹر ڈسپلنری سائنس رینکنگ 2027 میں عالمی سطح پر 601 تا 800 ویں پوزیشن حاصل کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔رینکنگ کے اہم پہلوؤں میں جامعہ بلوچستان نے ان پٹس میں 28.6، پروسیس میں 33.3 اور آؤٹ پٹس میں 27.4 اسکور حاصل کیا، جو جامعہ کی بہتر ہوتی ہوئی تحقیقی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید