• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ کے درمیان مقابلےکا اعلان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ کی تمام سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ کے درمیان مقابلےکا اعلان کیا ہے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اس کی بہتری کے لیے ہر شہری، بالخصوص نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگانوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور تخلیقی سوچ موجود ہےجنہیں شہری مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید