• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائیاں،11گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائیاں کیں کارروائی کے دوران یوفون چوک، سرینا چوک، انسکمب روڈ اورباچا خان چوک سمیت مختلف مقامات پر11 کم عمر بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں منظم گداگری کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید