• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغوی بھائی کو بازیاب اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے‘ صنم عبدالرزاق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) خضدار کی رہائشی صنم عبدالرزاق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، آئی جی پولیس و دیگر حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے بھائی کے اغواء میں ملوث نامزد ملزمان کو گرفتار اور بھائی کو بازیاب کرایا جائےیہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنی بہن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے بھائی سمیع اللہ کو خضدار کے علاقے چمروک سے مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہےایک نامزد ملزم گرفتار ہونے کے باوجود میرے مغوی بھائی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا اور نہ ہی دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا بلکہ میرے دوسرے بھائی عبدالفتاح اور اس کے ساتھی سمیر احمد کے خلاف من گھڑت مقدمہ درج اور انہیں گرفتار کرکے ہمیں مزید تکلیف پہنچائی جارہی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،آئی جی پولیس بلوچستان اور دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی کو بازیاب اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید