• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26ویں میل اور 16ویں فیمل نیشنل ووشو چمپئین شپ فیصل آباد میں اختتام پذیر

کوئٹہ ( پ ر) 26ویں میل اور 16ویں فیمل نیشنل ووشو چمپئین شپ 2026 فیصل آباد میں اختتام پذیر ہوااس چمپئین شپ میں بلوچستان سے 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی اس میں بطور ٹیم منیجر اسحاق علی اور بلوچستان ٹیم کوچ کلیم اللہ خان کاکڑ اور شبیر کاظمی تھےاسکے ساتھ بلوچستان ٹیم ٹیکنیکل آفیشل قیصر خان عاصم شہزاد علی اور تاولو کوچ عارف اچکزئی تھےبلوچستان ووشو ٹیم نے بہترین کارگردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوئے جس میں 2 گولڈ 10 سلور اور 10 براونز میڈلز شامل ہے26 ویں میل اور 16 ویں فی میل نیشنل ووشو کنگفو ایونٹ میں پاکستان کے چاروں صوبے اور اسلام آباد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر و آرمی واپڈا پولیس وہ دیگر مختلف ڈیپارٹمنٹ کی موجودگی میں بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے لئے اتنے زیادہ میڈلز جیتنا صوبہ بلوچستان کیلئے بہت بڑی کارکردگی اور ایک بڑا اعزاز ہےیہ اعزاز صرف بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کو حاصل رہا ہے نیشنل ووشو چمپیئن شپ ہو یا نیشنل گیمز اپنے صوبہ بلوچستان کے لئے ہمیشہ بلوچستان ووشو نے میڈلز جیت کر صوبہ کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔یاد رہے اس سے قبل بھی 25 20 میں 25 ویں میل اور 15 ویں فی میل نیشنل ووشو چمپن شپ میں بلوچستان ایسوسییشن کی خواتین کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اور مجموعی طور پر مرد اور خواتین نے28 کھلاڑیوں میں سے 27 میڈلز حاصل کیے جس میں 8 گولڈ 7 سلور اور 12 براؤنز میڈلز جیتے تھے ۔
کوئٹہ سے مزید