کیمپ کورونہ اکبر پورہ میں دس دسمبر کو اجتماع ہوگا

December 08, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک کے زیر اہتمام کیمپ کورونہ اکبرپورہ میں جشن عید میلاد النبیؐ گیارہویں شریف کے سلسلے میں دس دسمبر کو بعداز نماز مغرب ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت و رہبر شریعت پیر سید عبید اللہ شاہ باچا سید پنجو خیل کی صدارت میں اجتماع ہو گا جس سے صوبائی امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی ‘ پیر سید نور عالم شاہ باچا ‘پیر سید کمال شاہ باچا اور پیر سید طاہر علی شاہ باچا خطاب کریں گے جبکہ ممتاز عالم دین قاری محمد حمزہ چشتی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔