ججوں کوکسی تقریب میں نہیں بلایا جائیگا، وکلاء تنظیمیں

December 09, 2022

لاہور(کورٹ رپورٹر) پاکستان بار ، پنجاب بار کونسل ، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکیل کو تین ماہ کی سزا واپس لینے کا مطالبہ کیاہے.

ایوان عدل بار روم میں وکلاء تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں پنجاب وکلاء کنونشن 12 دسمبر کو بلوانے کا اعلان کیا گیا.

اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی کہ وکلاء کی کسی تقریب میں ججوں کو مدعو نہیں کیا جائیگا، وکلاء نے آج بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ، آج لاہور ہائیکورٹ کا جنرل ہائوس اجلاس ہوگا، جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔