جنوبی پنجاب میں آپریشن43 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، میپکو

December 10, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر )میپکو کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے43صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔67ہزار477یونٹس بجلی چوری کرنے پر 14لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائد۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں ایک صارف کو 23500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں 13 بجلی چوروں کو113295 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 72رفین کو25000روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 10 بجلی چوروں کو207370روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 4بجلی چوروں کو453000روپے جرمانہ عا ئد،مظفرگڑھ سرکل میں 6 صارفین کو106000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو 110000روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 4صارفین کو 376520روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔